• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1995میں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے ، اسی سلسلے میں جمانجی کے سیکوئل 'جمانجی؛ویلکم ٹو جنگل ' کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارجیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ بائیس سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے کہانی آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی اسکول اسٹودنٹس کوایک گھر کے بیس منٹ سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے ۔

ٹیڈ فیلڈ، ڈیوین جانسن اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیون ہارٹ ، جیک بلیک، نِک جونز اورکیرن گیلن سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ں گے۔

فلم 22دسمبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین