• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Robbers Tunnel Into Bank In Navi Mumbai Loot Valuables Worth 6 Crore From 30 Lockers

ممبئی میں چور30 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بینک لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتوں نے بینک کے عین برابر میں دکان کھولی، چار ماہ تک سرنگ کھودتے رہے کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی۔

پیر کی صبح جب ممبئی کے بینک ملازمین نوکری پر پہنچے تو ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی جب 30 لاکرز سے 6 کروڑ مالیت کی نقدی اور زیور غائب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکنڈ سے تعلق رکھنے والے جینا بچن پراشاد نامی شخص نے مئی میں شری بالا جی کے نام سے بینک کے عین برابر میں دکان کھولی اور دکان سے بینک کے لاکر روم تک 4 ماہ تک 30 فٹ لمبی سرنگ کھودتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاکر روم میں صارفین کی سکیورٹی کے باعث سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ فرار ہونے والے دکان کے مالک کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین