• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dubai Fine Up To Dh2000 On Hurling Abuse

دبئی میں کم سنگین جرائم پر پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز کو جرمانے کے اختیارات تفویض کردیئے گئے۔ گالی دینے، چیک باؤنس ہونے اور ہوٹل کے کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر جرمانہ عائد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دبئی حکومت نے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے ۔دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت اب پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ نئے قوانین کا مقصد دبئی آنے والے سیاحوں کو عدالتی کارروائیوں کی وجہ ہونے والی تاخیر سے بچانا ہے۔

نئے قوانین کے تحت گالی دینے والے شخص کو بھی 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی روپوں میں 57 ہزار روپے بنتا ہے جب کہ ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ دبئی حکومت کے مطابق کس چیز کو ’’گالی‘‘ میں شمار کیا گیا ہے۔

اسی طرح خودکشی کی ناکام کوشش کرنے پر ایک ہزار درہم اور فون کے ذریعے تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا جب کہ چیک باؤنس ہونے کی صورت میں 2 ہزار سے 50 ہزار درہم تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین