• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ونڈر کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد

امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس کی نئی ڈرامہ فلم ونڈرکے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

اسٹیفن چبوسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس ہی نال کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کا چہرہ پیدائشی طور پر دوسرے بچوں سے الگ ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جولیا رابرٹس کے علاوہ جیکب ٹریمبلے،اوون ولسن،مینڈی پیٹنکن،سونیا براگا،ڈینیل روز اور برائس گھیسر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مائیکل بیوگ اور ڈین کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین