• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی مداحوں سے پریشان،چہرہ تولیے سے چھپالیا

Dhoni Hide His Identity On Flight With Towel

بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی اپنے مداحوں سے بہت پریشان ہوگئے ہیں،جہاز کے سفر کے دوران چاہنے والوں سے بچنے کے لئے انہوں نے اپنا چہرہ تولیے سے چھپالیا ۔

عام طور پر شوبز اور کھیل سے وابستہ معروف شخصیات کے مداح انہیں ہر وقت گھیرے رکھتے ہیں، لیکن ان میں سے کچھ کو یہ پسند اورکچھ سیلیبریٹیز کو ناپسندہوتا ہے ۔

بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی بھی اپنے مداحوں سے پریشان ہیں، اس ہی لیے تو ان سے بچنے کیلئے یہ انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔

ہوائی جہاز میں سفر کے دوران بھارتی کرکٹر دھونی نے اپنے مداحوں سے بچنے کیلئے اپنا چہرہ ایک تولیے سے ڈھانپ لیا ۔

دھونی کی اس حرکت پر کسی دوسرے نے نہیں بلکہ خود ان کی اہلیہ نے انکا بھانڈا پھوڑ دیا ۔

تازہ ترین