• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی :غذائیت کی کمی اور دیگر امراض سے 4بچے جاں بحق

4 Children Died From Nutritional Deficiency And Other Diseases In Mithi

سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اوردیگرامراض سے4بچے جاں بحق ہوگئےجن میں دو نوزائیدہ تھے جبکہایک بچےکی عمر ایک ماہ ،دوسرے کی نو دن تھی۔

محکمہ صحت تھرپارکرکےمطابق سرکاری اسپتالوں میں ماہ رواں کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد33 ہو گئی۔رواں سال میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں410بچے جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب تھر میں صحت کی سہولتوں کا فقدان بدترین صورتحال اختیار کر گیا، دیہی علاقوں میں 200 سے زائد ڈسپنسریوں کو فنڈز جاری نہ کیے جانے کے باعث ادویات بھی ناپید ہو گئیں۔

 

تازہ ترین