• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز نے سپلائی کم کردی،ہول سیل میں چینی مہنگی

Sugar Mills Reduced Supply Sugar Prices Increases In Wholesale

بروقت کرشنگ کا آغاز نہ ہونے پر شوگر ملز نے چینی کی سپلائی کم کردی جس کے باعثہول سیل میں چینی ایک روپے مہنگی ہوکر 49 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ۔

جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز طلب کے حساب سے سپلائی فراہم نہیں کررہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں دباؤ دیکھا جارہا ہے ۔

ہول سیل میں سو کلو چینی کی بوری سو روپے اضافے سے چار ہزار نو سو روپے پر پہنچ گئی ۔ اس اضافے کی وجہ سے ہول سیل سطح پر فی کلو چینی ایک روپے مہنگی ہوکر 49 روپے فی کلو کی ہوگئی ہے ۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر کرشنگ جلد شروع نہ ہوئی تو چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

 

تازہ ترین