• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان سرفراز آن دی فیلڈ اپنے غصے کی وجہ سے مشہور

Captain Sarfraz Ahmed On The Field Is Famous For His Anger

کپتان سرفراز احمد آن دی فیلڈ اپنے غصے کی وجہ سے مشہور ہوتے جا رہے ہیں ۔ فیلڈ میں کپتان سے سب سے زیادہ ڈانٹ کونسا کرکٹر کھاتا ہے ، کرکٹر کا نام سامنے آگیا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمدکی صلاحیتوںکا ہر کوئی معترف ہے، انہوں نےچیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم کو پہلی مرتبہ سرفراز کیا،لیکن ان کا غصہ اور چہرے کے پریشان کن تاثرات اب خاصے مشہور ہوتے جا رہے ہیں ۔

کہا جاتا ہے کہ سرفراز سب سے زیادہ ڈانٹ ڈپٹ اور غصہ کرنے والے کپتان ہیں ۔

سرفراز کی ڈانٹ ڈپٹ سے شاید ہی کوئی کھلاڑی محفوظ رہتا ہو ،کسی کو کم کسی کو زیادہ لیکن ڈانٹ ضرور پڑتی ہے ۔

پاکستان ٹیم میں جس کھلاڑی کو سب سے زیادہ ڈانٹ پڑتی ہے وہ ہیں آل راؤنڈر عماد وسیم ۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میں کپتان کی ڈانٹ کا برا نہیں مناتا، ڈانٹ کے پیچھے بھی کوئی مثبت مقصد ہی ہوتا ہے ، انہیں ٹیم کی فکر ہوتی ہے ۔سرفراز میدان سے باہر بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں سب سے زیادہ ڈانٹ پڑتی ہے ۔

 

تازہ ترین