• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

Doctors Strike In Hospitals Of Punjab

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مجوزہ ٹھیکیداری نظام کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہڑتال کردی۔

فیصل آباد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری ہے ۔ہڑتالی ملازمین نے چناب کلب چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔

ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے مریض رل گئے ۔مظفر گڑھ میں پیرا میڈیکس اسٹاف نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور نعرے بازی کی ۔

دوسری جانب خانیوال اور چنیوٹ کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ہڑتال ہے ۔

 

تازہ ترین