• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں انسان سوز واقعہ، اصل ذمے دار انسانی اسمگلرز ہیں؟

Turbat Incidents Are Human Smugglers Responsible

پاکستان میں انسانی اسمگلرز بھی ملک کے لئے مسلسل درد سر بنے ہوئے ہیں ۔ بیشتر بے روزگار افراد اسمگلرز کا آسان ہدف ہوتے ہیں کیوں کہ انہیں بیرون ملک جاکر کمانے، دولت جمع کرنے اور جائیداد بنانے کے سنہری خواب دکھائے جاتے ہیں۔

یہی سنہری خواب دراصل ان افراد کے لئے ایک جھانسہ ثابت ہوتے ہیں۔ بدھ کے روز تربت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانے والے 15افراد بھی بیرون ملک اور خاص کر ایران جاکر بہتر روزگار حاصل کرنے اور بہترین مستقبل بنانے کے خواہشمند مند تھے لیکن انہیں چلتی گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنادیا گیا۔

مرنے والے افرادکا تعلق پنجاب سے تھا۔ ان میں سیالکوٹ کے 4، منڈی بہاؤ الدین کے 3، گوجرانوالہ کے 2واہ کینٹ اورگجرات کا ایک ایک شہری شامل تھا جبکہ 4؍ کی شناخت فوری طور پر نہ ہوسکی۔

لیویز ذرائع کے مطابق تربت سے 30؍ کلو میٹر گروک کے پہاڑی علاقے سے انسانی اسمگلرمنگل کی شب پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کو تین گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ایران بارڈر لے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے انہیں اتار کر فائرنگ کر کےہلاک کر دیا اور لاشیںچھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مرنے والوں میں سے کچھ کے نام شناخت محمد حسین ( واہ کینٹ)، ذوالفقار( ریلوے پھاٹک منڈی بہاؤ الدین)، خرم شہزاد(منڈی بہاؤ الدین)، غلام ربانی ( وزیر آباد گوجرانوالہ)، زعفران زاہد ( سیالکوٹ)، اظہر وقاص (منڈی بہاؤ الدین) ، سیف اللہ(گجرات)، محمد الیاس (ڈسکہ سیالکوٹ)، عبدالغفور( سیالکوٹ)، طیب (سیالکوٹ)، حسن رضا( گوجرانوالہ) بتائے جاتے ہیں ۔

ایرانی سرحد خاص کر ایرانی شہر تفتان غیرقانونی طور داخلے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ یہاں سے اکثر و بیشتر ایرانی سیکورٹی فورسز، انسانی اسمگلرز میں پھنسے لوگوں کو نکال کر پاکستانی لیویز کے حوالے کردیتے ہیں۔ ایسے واقعات ہر روز پیش آتے ہیں اور اب تک انگنت افراد کو تفتان سے گرفتار کرکے لیویز کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

غیرقانونی طورپرایران میں داخل ہونے کی اصل وجوہات یہ ہیں کہ انسانی اسمگلرز لوگوں کو ایران سے ترکی اور پھر یونان کے راستے یورپی ممالک بھیج دیتے ہیں اور اس کام کے لئے وہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔

تازہ ترین