• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لیزر لائٹ جہازوں کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہوگئے

Karachi Laser Light Dangerous Of Ships Safety

طیاروں کو لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، جس سے جہازوں کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں گزشتہ سال بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آئے تھے۔ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک سے رات کے اوقات میں آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

اس ضمن میں بوئنگ 777کے کپتان نے بتایا کہ نارتھ سے آنے والی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے اپروچ کرنے کے لیے طیارہ 10مائل پر آتا ہے تو انھیں لیزر لائٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ جہاز اور مسافروں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق سپر ہائی وے پرواقع ریسٹورنٹس پر لیزر لائٹ لگائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے طیاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو لیزر لائٹوں کے خلاف آپریشن کیلئے متعدد خط لکھے ہیں تاہم اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ماہرین ایوی ایشن کے مطابق جہازوں پر لیزر لائٹ کا پڑنا انتہائی خطرناک ہے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔

تازہ ترین