• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: انٹرنیشنل جیولری شو2017 کا میلہ سج گیا

دبئی میں بیش قیمتی زیورات سے سجے انٹرنیشنل جیولری شو کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہیرے اور سونے کے دلکش اور نفیس زیورات نے دیکھنے والوں کو چکا چوند کردیا۔

2لاکھ اسکوائر فٹ پر پھیلے ایگزیبیشن سینٹر میں4روز تک جاری رہنے والےVOD انٹرنیشنل جیولری شو میں ایک سو سے زائد ممالک کے نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں۔

آنکھوں کو خیرہ کرتی سونے کی بھاری بھرکم جیولری اورہیروں کے زیورات خریداروں کو نہ صرف اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں بلکہ خالص گولڈ سے تیار کردہ دلکش زیورات دیکھنے خواتین کی بھی بڑی تعداد دکھائی دے رہی ہے جن کی انفرادی قیمت کئی ملین درہم تک ہے۔

واضح رہے کہ کل سے شروع ہونے والا یہ بین الاقوامی زیورات کا میلہ18نومبر تک جاری رہیگا جس میں30 ہزار سے زائدافراد شرکت کیلئے آرہے ہیں۔

تازہ ترین