• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپو پاک جاپان تجارت کی نئی تاریخ رقم کریگی،رانا عابد

Karachi Expo Makes A New History Of Pak Japan Trade Rana Abid

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر اور معروف کاروباری شخصیت رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان جاپان اور پاکستان کے درمیان تجارت کی نئی تاریخ رقم کرے گی ۔

دورہ پاکستان سے واپسی کے بعد جاپان پہنچنے پر جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ  پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے کی جانیوالی اس اہم نمائش میں تیس سے زائد جاپانی کاروباری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اورکروڑوں ڈالر کے تجارتی آرڈرز دیئے۔

مستقبل میں دونوں ممالک کے تجارتی اداروں کے درمیان کاروبار کی نئی راہیں بھی کھلی ہیں جس سے مستقبل قریب میں پاکستانی برامدات میں اضافے کاسبب بھی بنے گا ۔

رانا عابد حسین نے کہ پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے پاکستانی تجارتی تنظیموں پاک جاپان بزنس فورم اور ایف بی سی سی آئی کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو بھی حتمی شکل دی گئی جس سے پاکستانی تجارتی وفود کو جاپان میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

جاپان سے جانے والے تجارتی وفود کو پاکستان میں نہ صرف خوش آمدید کیا جائے گا بلکہ ان کے لیے تجارتی معاہدوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

عابد حسین کے مطابق انھوں نےپاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر فہیم سلیمان اور پاک جاپان بزنس کونسل پاکستان کے صدر اس ایم نعیم اور پاک جاپان بزنس کونسل سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد کو دورہ جاپان کی دعوت دی ہے تاکہ دونوں اہم تجارتی تنظیموں کو جاپان کے اہم کاروباری اداروں کو دورہ کرایا جائے اور جاپان کی مارکیٹ پاکستانی تنظیموں کے لیے کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔

ان کا کہناہےکہ وہ عنقریب ایک بڑے جاپانی تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور سی پیک میں جاپانی سرمایہ کاری کی راہ ہمرار کریں گے ۔

ان کی پاکستان کے دورے میں وفاقی وزیر برائے جنگلات مشاہد اللہ خان، جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسو مورا، منشاء گروپ کے میجر( ر) سیف اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔

تازہ ترین