• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی : بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام،مزید 60 سابق اہلکار گرفتار

Turkey Arrests 60 Former Security Officials Linked To Failed Coup

ترک حکام نے ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں سیکیورٹی فورس کے 60 سابق اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Turkey-Arrests222

ترک حکام نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی حکام کے60سابق اہلکاروں کو گرفتار کیا، جبکہ سیکیورٹی حکام کے 108 سابق اہلکاروں کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کئے ہیں ۔

مشتبہ افراد پر فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کا الزام ہے۔ گزشتہ سال ہونے والی ناکام بغاوت کے الزام میں اب تک سیکیورٹی حکام،فوجی اہلکار اور سرکاری ملازمین سمیت 50 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین