• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں گیس سپلائی اولین ترجیح ہوگی، سوئی ناردرن

Gas Supply In The Winter Will Be The First Priority Sui Northern

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور کے جنرل مینجر قیصر مسعود کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی اولین ترجیح ہوگی، ہرقسم کے گیس کنکشن پر پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہاوسنگ سکیموں کو بھی گیس ملے گی، کسی گھر سے گیس کمپریسر پکڑا گیا تو سردیوں میں دوبارہ گیس نہیں ملے گی۔

جی ایم سوئی گیس لاہور قیصر مسعود نے لاہور میں موجودہ گیس صورتحال پر صحافیوں کو بریفنگ دی اور کہا کہ اس سال سردیوں میں گیس قلت نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں 190 ملین کیوبک فٹ روزانہ کوٹہ مل رہا ہے جبکہ پوری سردیوں کے لئے وافرمقد ار ایل این جی سسٹم میں موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چند ایک مقام پر پریشر کم ہے وہ کمی دور کر نے کے لئے اضافی ٹیمیں بنا دی ہیںاور ساتھ ہی پرانے سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔

قیصر مسعود نے کہا کہ سوئی گیس میں ایم این اے اور ایمُ پی اے کے لئے ترجیحی کوٹہ ختم کر دیا گیا، سب کو باری پر کنکشن مل رہا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کہ گھریلو صارفین گیزر ہیٹر اور چولہے کا استعمال صرف ضرورت کے مطابق کریں ۔

 

تازہ ترین