• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن :کرسمس لائٹس روشن کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد

ہر سال کی طرح اس سال بھی برطانوی دار الحکومت لندن کے مشہور زمانہ علاقے کانوینٹ گارڈن میں کرسمس لائٹس روشن کرنے کی شاندارتقریب کا انعقادکیا گیا۔

منتظمین نے اس موقع پر معروف آسٹریلوی گلوکارہ کیلے مینوگ اور دیگر فنکاروں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جنہوں نے اسٹریٹ لائٹس روشن کیں جبکہ اس موقع پرہزاروں کی تعداد میں افراد وہاں موجود تھے۔

تقریب میں گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کرکے وہاں موجود شرکاء کو خوب لطف فراہم کیا۔

واضح رہے کہ رواں برس کانوینٹ گارڈن کو مختلف ڈیکو ریشنز اورتقریباً ایک لاکھ لائٹس سے سجایا گیا ہے۔

تازہ ترین