• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوٹے مالامیں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن ویک کا انعقاد

وسط امریکی ملک گوٹے مالا میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

3 روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

اس ایونٹ میں نئے ٹیلنٹ کو بھی بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے اور کئی نووارد ڈیزائنرز بھی اپنے ملبوسات پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 14نومبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 3روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعدآج16نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین