• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امن کیلئے اقوام متحدہ سے شراکت چاہتا ہے: وزیر دفاع

Pakistan Wants To Partnership Of United Nation

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان قیام امن کیلئے اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے۔

وینکور میں اقوام متحدہ میں امن مشن کے وزرائے دفاع کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ 21 ویں صدی میں درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کا مکمل ادراک ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے امن کےقیام کے لیے جنگی آلات اور فوجیوں کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اقوام متحدہ نے قیام امن کے لیے پاکستان کی تیاری کو نمایاں قرار دیا ہے۔

خرم دستگیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظالم کی روک تھام کے لیے امن فوجی دستوں کی تعیناتی اقوام متحدہ کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

تازہ ترین