• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری: صوبہ سینائی میں تین جنگجو ہلاک، درجنوں گرفتار

Three Fighters Killed In Egypt Province

مصری فورسز نے شمالی صوبہ سینائی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک اور درجنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر رفاعی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند دنوں کے دوران جزیرہ نما سینا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔

اس دوران جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کی کوشش کی گئی جس میں تین جنگجو ہلاک ہوگئے، جبکہ 74 جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مصر کے شمالی صوبے میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران شدت پسندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے رد عمل میں ملکی فوج کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین