• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیوریخ میں 12 گھنٹے حراست کے بعد مہران مری ملک بدر

Mehran Mari Arrested For 12 Hours

مرحوم بلوچ رہنما نواب خیربخش مری کے صاحبزادے مہران مری کو زیوریخ میں 12 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا گیا۔

مہران مری کو اہل خانہ سمیت سوئس حکومت نے سوئٹزرلینڈ میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

سوئز حکام نے مہران مری کے بیوی بچوں کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ مہران مری کے سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر دس سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔

مہران مری نے اس حوالے سے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں زیورخ ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ان کے بیوی اور بچے بھی ہیں۔

تازہ ترین