• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی آٹو شو میں ٹائی ٹینیئم سے بنی سُپر کار متعارف

دبئی آٹو شو کی رعنائیاں عروج پر ہیں جہاں دنیا کی پہلی ٹائی ٹینیئم دھات سے بنی لگژری سُپر کار متعار ف کروادی گئی ہے جس کی قیمت 2اعشاریہ 5ملین ڈالر ہے۔

دبئی میں جدید ترین گاڑیوں سے سجا 14واں سالانہ بین الاقوامی آٹو شوزور و شور سے جاری ہے جہاں دنیا کی پہلی ٹائی ٹینیئم دھات سے بنی سُپر کار سمیت کئی نئی جدید کاریں شائقین کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں منعقدہ اس رنگا رنگ میلے میں جہاں مرسڈیز بینز، مٹسوبیشی، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں موجود تھیں وہیں دنیا کی پہلی ٹائی ٹینیئم سپر کار بھی نمائش کیلئے رکھی گئی ہے۔

یہ 2اعشاریہ 5ملین ڈالر کی دلکش سِلورکار نہ صرف لگژری لائف اسٹائل پسند کرنے والوں کو بے حد پسند آئی بلکہ آٹو شو میں آنے والے سینکڑوں افرادکی توجہ کا مرکز بھی بنی رہی۔

داس رنگا رنگ آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیوں نے سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کی جنہوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کئے۔

یہ 5روزہ سالانہ آٹو شو تمام تر رنگینیاں بکھیرتے ہوئے انٹرنیشنل کمپنیوں کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے جو سرمایہ کاری کیلئے اس موٹر شو کر خاص اہمیت دے رہے ہیں۔

عالیشان گاڑیوں کا یہ میلہ18نومبر تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین