• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے آسمان پر آگ کے گولے، شہری پریشان

جرمنی میں آسمان پردکھائی دینے والے پر اسرار آگ کے گولے نے شہریوں کے اوسان خطا کر دئیے۔

جرمنی میں ایک ایسا انوکھا نظارہ آسمان پر دکھائی دیا کہ لوگوں کے اوسان ہی خطا ہو گئے۔

نیلے رنگ کے پر اسرار آگ کے گولے نے آسمان کی ایک جانب سے سفر کرنا شروع کیا تو دوسری جانب تک مسلسل سفر کرتا رہا جسے دیکھ کر کچھ لوگوں نے اسے ٹوٹا ہوا تارا قرار دیا تو کچھ نے شہابِ ثاقب کہا، اور تو اور کچھ شہریوں نے خوفزدہ ہو کر پولیس کو مدد کیلئے بلا لیا۔

پولیس بھی اس آگ کے گولے کی گتھی سلجھانے میں ناکام ہو گئی اور اس کی حقیقت جاننے کی کوشش کر ت رہی۔

تازہ ترین