• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس پر یورپ میں دہشتگردی خطرہ، امریکی وارننگ جاری

Terrorism Threatens On Christmas At Europe

امریکا نے یورپ کے لیے ٹریول الرٹ کی تجدید کر دی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کرسمس پر یورپ میں ممکنہ دہشت گردی کاخطرہ موجودہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نئی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کرسمس پر برلن او راستنبول میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے، جبکہ برطانیہ، فن لینڈ، فرانس، روس، اسپین اور سوئیڈن میں حال ہی میں حملے ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اورداعش متحرک ہیں اور دونوں حملوں کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

وارننگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ دہشت گرد حملوں سے متعلق تشویش برقرار ہے،دہشت گردوں کے حامی یا خود ساختہ انتہا پسند پیشگی وارننگ کے بغیر حملے کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین