• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند میں کمی ، تمام قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئےکھل گئیں

All National Highways Opened For Traffic

بارش اور دھند میں کمی کے بعد تمام قومی شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھل گئیں، موٹر وے پولیس نے دوران ڈرائیونگ ڈرائیوروں کو چوکنا کے علاوہ نیند اور اونکھ سے بیدار رکھنے کے لئے ویک اپ کالز کا سلسلہ شروع کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر اسپیشل پٹرولنگ کی گئی۔ رات گئے گاڑیوں کو کھڑے کرکے ڈرائیوروں کو اسپیشل ویک اپ کال کی گئیں۔

ڈرائیوروں کو تازہ دم رہنے اور گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی گئی۔ 4249 لوگوں کو ویک اپ کالز کی گئیں جبکہ 2995 لوگوں کو ببل گمز دی گئیں۔

تازہ ترین