• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل میں آج کنگز کا مقابلہ سکسرز اور ٹائٹنز کا وائی کنگز سے ہوگا

Kings And Sixers Titens And Vikings Faces Each Other In Bpl

بنگلا دیش پریمئر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں راج شاہی کنگز کا مقابلہ سلہٹ سکسرز سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کے اٹھارویں میچ میں کُھلنا ٹائٹنز کا میچ چٹاگانگ وائی کنگز سے ہوگا۔

بی پی ایل دوہزار سترہ کی پوائنٹس ٹیبل پر شاہد آفریدی کی ڈھاکا ڈائنامائٹس 7 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ سلہٹ سکسرز نے بھی 7 پوائنٹس حاصل کیے ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کےباعث دوسری پوزیشن پر ہے۔

تیسرے نمبر پر کومیلا وکٹورینز، پھر کُھلنا ٹائٹنز ہے۔ چٹاگانگ وائی کنگز نے 3 پوائنٹس، رنگ پور رائیڈرز اور راج شاہی کنگز نے اب تک 2، 2 پوائنٹ حاصل کیے ہیں ۔

بدھ کو بارش کے باعث دونوں میچ نہیں کھیلے جاسکے تھے۔ دونوں میچ منسوخ کرکےسلہٹ سکسرز،کُھلنا ٹائٹنز، ڈھاکا ڈائنامائٹس اور چٹاگانگ وائی کنگز کوایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا ۔

تازہ ترین