• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام میں رونگھٹے کھڑے کر دینے والا ٹریفک حادثہ

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، ویتنام میں پیش آنیوالے اس خطرناک ٹریفک حادثے کو ہی دیکھ لیں جس میں اسکول جانیوالا بچہ ٹرک کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔

دوست کے ہمراہ سائیکل پر سوار ہو کر اسکول جانیوالا یہ بچہ مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے بچنے کے لئے سڑک کے ایک جانب ہو گیا تاہم توازن کھو دینے کے باعث لڑکھڑا کر گِر گیا اور اس دوران ٹرک اس کے اوپر سے گزر گیا تاہم خوش قسمتی سے ٹرک کے پہئیے اس کے اسکول بیگ کو روند سکے اور بچے کو خراش تک نہ آئی۔

یہ دل دہلا دینے ولاے مناظر دیکھ کر قریب موجود خاتون راہگیر تیزی سے آگے بڑھیں اور بچے کو سہارا دے کر فوراً فٹ پاتھ پر گھسیٹ لیاتاہم یہ کسی معجزے سے کم نہ تھا کہ بچے کو خراش تک نہ آئی اور اس کے جان بچ گئی۔

 

تازہ ترین