• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں رنگا رنگ کرسمس نائٹ پریڈ کا انعقاد

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ڈزنی لینڈ کے تحت سالانہ کرسمس نائٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

کرسمس تہوار کی مناسبت سے منعقد کی گئی اس پریڈ میں بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔

شہر کی مصروف شاہراہوں پر ہونے والی پریڈ میں شامل پرفارمرز نے دلچسپ کاسٹیوم زیب تن کر رکھے تھے اور معروف کارٹونز کا روپ دھارا ہوا تھا جبکہ روشنیوں سے سجے دیوہیکل فلوٹس نے پریڈ کو چار چاند لگا دئیے

۔

پریڈ میں سینکڑوں افرادشریک تھے جن میں کسی نے بیوٹی اینڈ دی بیِسٹ کہانی کا حقیقت کا روپ دھارا ہوا تھا تو کسی نے باربی ڈول کا رنگ روپ اپنایا ہوا تھااور فروزن فلم کی ایلسااورالہ دین بھی پریڈ میں شامل تھے۔

 

تازہ ترین