• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی:سالانہ انٹرنیشنل موٹر شو 2017کی رعنائیاں عروج پر

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں14ویں سالانہ موٹرشو زور و شور سے جاری ہے جہاں بیش قیمت عالیشان کاروں سمیت ڈیزل ، گیس اور بجلی سے توانائی حاصل کرتے ہوئے چلنے والی گاڑیاں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

انٹرنیشنل موٹرشو کے دوران کئی آٹو کمپنیوں نے نئے ماڈلز کی جانچ اور آزمائش کا براہِ راست مظاہرہ پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

صرف یہی نہیں ڈرائیورلیس اورآٹو میٹک الیکڑک کاریں بھی دیکھنے والوں کو حیران کرینگی جبکہ ورچوئل ریئلٹی شوزبھی شائقین کے منتظر ہیں ۔

عالیشان گاڑیوں کا یہ میلہ18نومبر تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

 

تازہ ترین