• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کی صدر پیپلزپارٹی کراچی کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت

Dr Asim Deny To Work As President Pppp

ڈاکٹر عاصم حسین نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا اور کہا کہ بیرون ملک سرجری کے لیے جانے کی وجہ سے پارٹی عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا، عام کارکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پی پی کے سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں، انہیں رینجرز نے دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔

ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب نے کرپشن کا ریفرنس بھی کیا تھا۔مقدمات میں ضمانت کے بعد پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر بنایا تھا۔

 

تازہ ترین