• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی سرحد پر خطرات، ہماری تیاریاں کم نہیں ہونی چاہیے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشرقی سرحد پر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے،انہوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز کے موثر جواب پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے راولپنڈی میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس دوران کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف آپریشنزکی تیاریوں سے متعلق آغاہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کی جانب سے موثر جواب پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

تازہ ترین