• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلف نامے سے متعلق رپورٹ نوازشریف کو دیدی،راجا ظفرالحق

Oath Order Report Was Given To Nawaz Sharif Raja Zafarul Haq

قائد ایون سینیٹ راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلف نامے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پارٹی سربراہ نواز شریف کو دیدی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں راجا ظفر الحق نے کہا کہ حلف ، شق بی اور سی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے یہ نوازشریف ہی بتاسکتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حلف اور شق بی اور سی کا معاملہ مختلف کمیٹیوں اور ایوانوں میں زیر بحث آیا، کمیٹیوں اور ایوانوں میں اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

راجا ظفر الحق نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے پہلی مرتبہ اعتراض سینیٹ میں سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اٹھایا ۔

تازہ ترین