• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانے میں سیمینار،130 جاپانی سرمایہ کاروں کی شرکت

جاپان میں پاکستانی سفارتخانہ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑا سیمینار ہوا ،جس میں 130 سے زائد جاپانی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔

پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے بتایا کہ اس سیمینار کےانعقاد کے حوالے سےجاپانی سرمایہ کاروں نےتوقع سے ذیادہ دلچسپی اور شمولیت اختیار کی جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جاپانی سرمایہ کار پاکستان اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں خواہش مند ہیں۔

سیمینار میں جاپان پاکستان بزنس کمیٹی برائے کارروباری تعاون کے صدر اور جاپان کی بڑی کمپنی مارو بنی کارپوریشن کے چیئرمین اسادا تیروبھی موجود تھے ،شریک سرمایہ کاروں کے لئے حوصلہ افزا بات رہی ۔

سیمینار کی اسپانسر شپ میں جاپان کے نامی ادارے’ جیٹ رو‘ اور جاپان کے سب سے بڑے بینک، ’بینک آف مٹسوبشی ٹوکیو‘ بھی شامل تھے۔

ایک سوال کے جواب میں سفیر اسد مجیدخان نے کہا کہ جاپانی بزنس مینوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشات اور سیمینار میں شرکت پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری اور اقتصادی اصلاحات ہیں۔

پاکستان کے سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے سفیر پاکستان نےکہا ہے پاکستان میں جمہوری عمل چل رہا ہے اوراگر عدم استحکام ہوتا تو آج کی تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت ممکن نہیں ہوتی۔

پاکستان کی سب سے بڑی نمائش ایکسپو 2017ءمیں جاپانی بزنس کمیونٹی کی شرکت پر سفیر پاکستان اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

جاپانی بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہے، پاکستان کو اس ضمن میں تجارت اور سرمایہ کاری کے درمیان مطابقت کی ضرورت ہے جس سے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین