• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصص بازار،100انڈیکس 31 پوائنٹس کے اضافے پر بند

Shares Market 100 Index Closed By 31 Points

پاکستان حصص بازار میں آج کاروباری ہفتے کا اختتام پر31 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 800 کی سطح سے اوپر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص بازار مین رینج بانڈ ایکٹویٹی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران 100انڈیکس 97 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 910 کی بلند سطح اور 176 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 637 کی کم سطح کے درمیان دیکھا گیا ۔

کاروبار کا اختتام 31 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 844 کی سطح پر ہواجبکہ حصص بازار میں 5 ارب 49 کروڑ روپے مالیت کے 11 کروڑ 56 لاکھ حصص کا لین دین کیا گیا۔

تازہ ترین