زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے فوج کی جانب سے مداخلت کرنے اور انھیں نظر بندکیے جانے کے بعد پہلی بارجمعہ کو کسی عوامی تقریب میں نظر آئے۔
رابرٹ موگابے نے ہرارے کے مضافات میں ایک یونیورسٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی ، موگابے گاؤن پہنے اور سر پر ہیٹ سجائے تقریب میں آئے اور پوڈیم تک پہنچے ۔
انھوں نے حاضرین کے ساتھ مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا اور تقریب کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا،گزشتہ روز موگابے کی فوجی جرنیلوں سے ملاقات بھی ہوئی جس میں انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تھا۔