• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ سے متعلق فرانسیسی پالیسی جانبدارانہ ہے ،ایران

French Middle East Policy Has Partisan Approach Iran

ایران نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق فرانسیسی پالیسی جانبدارانہ ہے اور یہ علاقائی تنازع کو ہوا دے رہی ہے۔

Iran-France222

ایرانی حکومت کا یہ ردعمل فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یاوس لیڈرین کے اُس بیان کے نتیجے میں آیا ہے، جس میں فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ایران خطے میں بالادستی قائم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

Iran-France-333

تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی پالیسی سے ممکنہ بحران بھی اب حقیقت میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Iran-France444

واضح رہے کہ فرانسیسی وزیرخارجہ گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے پر آئے اور انھوں نے سعودی قیادت سے ملاقات کے دوران ایرانی پالیسی پرتنقید کے ساتھ ساتھ لبنان کے مستعفی وزیراعظم کے حوالے سے حزب اللہ پر کڑی تنقید کی تھی۔

تازہ ترین