• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Awaran Visit To The Commander Of Southern Command

کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق اس موقع پر عاصم باجوہ نےزلزلے سے تباہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گجارکی دوبارہ تزئین و آرائش اور تعمیر نو کے بعد دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کےمطابقکمانڈر سدرن کمان نے کہا کہ طلبہ معیاری تعلیم اور پیشہ وارانہ مہارت حاصل کرنے پر توجہ دیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج نے علاقے کے 2 پرائمری اسکول بھی دوبارہ تعمیر کیے اور اسکول ویگنیں، فرنیچر، کیمسٹری و بائیو لیب بھی مہیا کیں۔

آواران میں پاک فوج نے منی مارکیٹ، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر کے لیے ایمولینس اور میڈیکل آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین