• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادوئی کمالات سے بھرپور نئی فلم ’فینٹاسٹک بیسٹس2‘ کا پہلا ٹیزر

مشہورِ زمانہ ہیری پوٹر فلم سیریز کی مصنفہ اورمشہور برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ اپنے مداحوں کے بیحد اسرار پر ایک بار پھر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

اسی سلسلے میں نئی ہالی وڈ فینٹسی ڈرامہ فلم’فینٹاسٹک بیسٹس‘کے سیکوئل ’فنینٹاسٹک بیسٹس 2،دی کریمزآف گرینڈین والڈ‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکارڈیوس یئٹس کی اس فلم کا اسکرین پلے برطانوی رائٹر جے کے رولنگ نے دیا، جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔

جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن اور رون پارلمن اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دیں گے جبکہ معروف ہالی وڈ اداکارجانی ڈیپ وِلن کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

اس سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم ’سکیمینڈر‘نامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔

حیرت انگیز واقعات اور دلچسپ قصوں کی منظر کشی کرتی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم آئندہ سال16نومبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین