• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی آواز ہوں، عمران مجھے نہیں نکال سکتے،داور کنڈی

Ptis Voice Imran Cant Out Me Dawar Kundi

رکن قومی اسمبلی داورخان کنڈی نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کی آواز ہوں،عمران خان مجھے نہیں نکال سکتے ،پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، خان صاحب کی ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا ۔

داور کنڈی نےجیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں متاثرہ بچی کو انصاف دلانے کے لئے اس کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں،عمران خان اس واقعے کو نہیں جھٹلاسکتے۔

ان کا کہناتھاکہ متاثرہ لڑکی نے مجھے بتایا کہ ایس ایچ او نے گالیاں دیں،اس کے چچا کا کہناہے کہ علی امین ملزمان کی پشت پناہی کررہا ہے ،واقعے کے پہلے روز ہی متاثرہ خاندان پر ایف آئی آر کاٹی گئی ۔

داور کنڈی نے یہ بھی کہا کہمیں ایک مظلوم لڑکی کے ساتھ کھڑا ہوا، جس کے ساتھ بےحرمتی ہوئی ہے،ڈی آئی جی اور ڈی پی او نے چالان مکمل کرلیا ہے 8 ملزمان گرفتار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیں تربیت دیتے تھے کہ اگر میں بھی غلطی کروں تو گریبان پکڑیں ،میری درجنوں درخواستیں پارٹی کمیٹی کے پاس موجود ہیں،اس پر کچھ نہیں ہوا،پارٹی چیئرمین کو بروقت خط لکھ کر تمام صورت حال بتادی تھی ، کوئی اس واقعے کے ہونے سے متعلق انکار نہیں کرسکتا۔

داور کنڈی کا کہناتھاکہ اکرام گنڈا پور اور انعام گنڈا پور نے علی امین کے خلاف شکایات کیں،میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا حقیقت بتائی ،عمران خان نے مجھے کہاکہ میں تمہاری باتوں کے حوالے سے بے بس ہوں، تمہاری مددنہیں کرسکتا،وہ مجھے سے ملاقات سے گریز کرتے ہیں۔

تازہ ترین