روس میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ روس کے وسطی علاقے میں ماسکو سے مشرق میں 765 کلومیٹر دور حادثہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک بس نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران بس ایک ٹرک سے جا ٹکرائی ۔
حادثے میں زخمی دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ٹریفک حادثے کی وجہ برف باری ہوسکتی ہے۔