• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں ایرانی مداخلت مزید برداشت نہیں،سعودی عرب

Irans Interference In The Region Is Not Tolerable Saudi Arabia

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بہت ہوچکا ،خطے میں ایرانی مداخلت مزید برداشت نہیں کریں گے حزب اللہ سے نمٹنے کےلئے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے ۔

ریاض میں موجود لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی عرب چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،وہ کل فرانس پہنچیں گے ۔

ہسپانوی وزیر خارجہ ایلڈونسو کاسترو لوبیز کے ہمراہ دار الحکومت ریاض میںپریس کانفرنس سےخطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان میں امن واستحکام کے قیام کے لئےعسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ناگزیر ہے۔

عادل الجبیر نےمزید کہا کہ حزب اللہ مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری کو کام کرنے سے روک رہا تھا اور ان کے مالی اثاثوں کو ضبط کرلیا تھا، جس کے باعث انہیں ملک چھوڑنا اوراستعفا دینا پڑا۔

سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ لبنان کو حزب اللہ کے ہاتھوں یرغمال نہیں چھوڑا جاسکتا ہے اور اس کے لئے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے لبنانی صدر میشیل عون کی جانب سے سعد الحریری کو سعودی حراست میں رکھنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا الحریری اپنی مرضی سے سعودی عرب میں مقیم ہے اور ان کی نقل وحرکت پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔

تازہ ترین