• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی امبانی فیملی ایشیا کا امیرترین خاندان

Indias Ambanis Top Asia Family Rich List

ایشیا کے سب سے امیر خاندان کا اعزاز بھارت کی ’امبانی‘ فیملی کے پاس آگیا ،جنوبی کوریا کا’ لی‘ خاندان دوسرے نمبر پر ہے ۔

فوربز میگزین نے 50 امیر ترین ایشیائی خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے ،امبانی خاندان کے پاس 45کھرب روپے کی دولت ہے ۔

امریکی بزنس میگزین نے امیر خاندانوں کی تازہ ترین فہرست میں جاری کی ہے اور بھارت کے امبانی خاندان کو ایشیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا ہے ،جس کے اثاثوں کی مالیت 44اعشاریہ8بلین امریکی ڈالر ہے، یہ دولت روپوں میں تبدیل کی جائے تو 45کھرب روپے بنتی ہے ۔

فہرست کے مطابق جنوبی کوریا کا’لی‘خاندان 40اعشاریہ8بلین امریکی ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے، ہانگ کانگ کی کووک فیملی کو 40اعشاریہ4بلین امریکی ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایشیا کا تیسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں سب سے زیادہ خاندان بھارت سے تعلق رکھتے ہی جن کی تعداد 18ہے جبکہ ایشیا کے 50امیر ترین خاندانوں میں کوئی پاکستانی خاندان شامل نہیں۔

تازہ ترین