• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،نوازشریف

Nawaz Sharif Is Ready To Offer Every Sacrifice For Democracy

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں،آج کا پاکستان 2013ء سے یکسر مختلف ہے ۔

 لاہور میں شہریوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعطم نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی پروپیگنڈے کی سیاست نہیں کی ہمیشہ فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے ،اللہ ملک کے حال پر رحم کرے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ن لیگ کی حکومت نے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور افراتفری کا مکمل خاتمہ کیا، کراچی اور بلوچستان کا امن و امان لوٹایا ۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے ،اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری مشکلات جلد ختم کرے ۔

تازہ ترین