• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب:اثاثوں سے دستبرداری پرشہزادوں کی رہائی زیر غور

Saudi Arabia Considering Release Of Assurances From Assets

سعودی حکومت زیرحراست شہزادوں کو اثاثوں سے دستبردار ہونے کی شرط پر رہا کرنے پر غور کررہی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے ذرائع کے حوالےسےرپورٹ دی ہے کہ زیر حراست کاروباری شخصیت کے بینک اکاونٹس سے کروڑوں سعودی ریال نکلوائے گئے ہیں۔

زیرحراست اعلیٰ سرکاری اہلکار نے 4 ارب سعودی ریال کی مالیت کے حصص سے دستبردار ہونے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

سعودی حکام گرفتار شہزادوں کےاثاثوں کاجائزہ لےرہے ہیں،اور ان کےبینک اکاونٹس میں موجودرقوم کواثاثوں سےالگ کررہےہیں۔

خبرایجنسی کےمطابق سعودی حکام کی طرف سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا رہا ، ناہی ذرائع اپنی شناخت ظاہر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیںجبکہ زیر حراست افراد سے انفرادی سطح پر ہونے والے معاہدوں کو عام نہیں کیا جا رہا۔
۩
سعودی عرب میں درجنوں شہزاے، اعلیٰ حکام اور بڑی کارروباری شخصیات بشمول کابینہ کے کئی اراکین اور ارب پتی لوگ اس وقت کرپشن کو ختم کرنے کے نام پر شروع کی گئی مہم کے تحت حراست میں ہیں۔

تازہ ترین