• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلشن میں مبینہ مقابلہ، 2زخمی ملزم گرفتار

Karachi Gulshan E Iqbal 2 Injured Accused Arrested In Alleged Police Encounter

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے گٹکا مافیہ، منشیات فروش اور اسٹریٹ کریمنل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 8 کےقریب مذکورہ مبینہ مقابلے میں 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے گلبرگ سے پولیس نے موٹرسائیکل گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان عدنان، احمد اور ذیشان مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن کے کوثر چوک کےقریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے پولیس نے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے لانڈھی نمبر ایک میں کارروائی کرکے رنگے ہاتھوں ڈکیتی کرنے والے 2ملزمان فاضل اور فہیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور دو موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے لیا۔

اس سے قبل پولیس نے اورنگی ٹاؤن،سرجانی ٹاؤن سیکٹر7سی سے بھی 3 ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔

تازہ ترین