• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Humaima Malik Look At The Typical 30 Years Of Life

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و ماڈل اداکارہ عمائمہ ملک نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔

عمائمہ ملک 18نومبر 1987ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوئٹہ سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئیں۔

عمائمہ ملک نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیاجس کے بعد متعدد ٹی وی سیریلزمیں مرکزی رومانوی کردارادا کیے جن میں عشق جنون دیوانگی، آنسو، تنویرفاطمہ بی اے، طائر لاہوتی، آجا میں تینوں پیار کراں، طلاق اوراکبری اصغری شامل ہیں۔

وہ پہلی بار فلم ’بول‘میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد اداکاری کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ملکوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

عمائمہ ملک نے بالی وڈ فلم راجہ نٹور لال میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جلوے بکھیرے جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی نے ہیرو کا کردار ادا کیا۔

تازہ ترین