• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک پار کرتے خاتون سر جنگلے میں پھنسا بیٹھی

کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی،کہیں بھی اور کسی بھی وقت آسکتی ہے۔

چین میں بھی ایسا ہی کچھ ہواجب ایک خاتون سڑک پار کرتے ہوئے اپنا سر جنگلے میں پھنسا بیٹھی۔

چین کے صوبے ونژو میں موجود خاتون نے روڈ کراس کرنے کیلئے شارٹ کٹ اپناتے ہوئے بیچ میں لگے جنگلے کے اوپر سے جانے کا فیصلہ کیا۔

بد قسمتی سے اسی دوران اچانک اس کا توازن بگڑ گیا جس کے باعث خاتون کا سر جنگلے میں بری طرح پھنس گیا۔

خاتون بہت کوششوں کے بعد بھی اپنا سر جنگلے سے نکال نہ پائیں اور کچھ دیر بعد فائر فائٹرز نے وہاں پہنچ کر مصیبت سے اس کی جان چھڑائی۔

تازہ ترین