• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمائمہ ملک دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے سے پریشان

Humaima Malik Getting Emotional Malicious Messages

اداکارہ عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے بارے میں ایف آئی اے لاہورکو تحریری شکایت کر دی۔

اداکارہ کے مطابق نامعلوم افراد انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں ،ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ انہیں کافی عرصے سے نازیبا اور دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں اور گزشتہ چار ماہ سے وہ سخت ذہنی تشدد کا شکار ہیں تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ انہیں گزشتہ چارماہ سے سائبر بلنگ کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے اور وہ اکیلی یہ ذہنی تشدد برداشت کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ مجھے کئی ماہ سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جن کے باعث میں گزشتہ چارماہ سے سخت ذہنی تنا کا شکار ہوں مجھے موصول ہونے والے دھمکی بھرے پیغامات نے میری زندگی کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے لیکن اب میں مزید یہ سب برداشت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس تشدد کا ختم کردیا جائے، اگر ہم ابھی اس پر بات نہیں کریں گے تو کب کریں گے۔

عمائمہ کا مزید کہنا ہے کہ بحیثیت انسان مجھے معلوم ہے کہ سوسائٹی، شوبز انڈسٹری میری فیملی اور خود میرے لیے میری کیا ذمہ داریاں ہیں میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ عمائمہ ملک ان دنوں پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ارتھ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

یہ فلم 1982ء میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم ارتھ کا پاکستانی ورژن ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض مہیش بھٹ نے ادا کیے تھے، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین