• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی 150بااثر خواتین کی فہرست میں ملالہ بھی شامل

Malala Included In Uks 150 Influential Women List

معروف برطانوی فیشن میگزین ’ہارپربازار‘نے اپنی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ بھر کی 150 بااثر ترین خواتین کی فہرست شائع کی ہے جس میں پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا نام بھی شامل ہے۔

رواں ماہ 15 نومبر کو شائع ہونے والی فہرست میں آرٹس، فیشن، حسن، سیاحت، کاروبار،سائنس اور اوپینین سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

ملالہ کا نام ’اوپینین‘ کی فہرست میں شائع ہوا، اس فہرست میں ملالہ کے علاوہ انسانی حقوق کی کارکن اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر ایمل کلونی، اداکارہ ایما واٹسن اور معروف ناول ’ہیری پورٹر‘ کی مصنفہ جے کے رولنگ بھی شامل ہیں۔

فہرست میں شہزادی مڈلٹن، وکٹوریہ بیکھم، ادکارہ کیٹ ونسلیٹ، صحافی مشال حسین، جینا ملر، نکولا اسٹروجن اور اداکارہ سلمیٰ ہائیک سمیت معروف عالمی خواتین کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ نے حال ہی میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیاست، فلسفہ اور اکنامکس کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لیا ہے، وہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے امن بھی ہیں۔ ۭ

تازہ ترین