• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:گلی سڑی مچھلی و گوشت کی فروخت، 21 افراد گرفتار

Sale Of Sacked Fish And Meat 21 People Arrested

پشاور میں مضر صحت اور گلی سڑی مچھلی اور گوشت فروخت کرنے پر 21 قصائیوں اور 8 مچھلی فروشوں کو گرفتار کر کے دکانیں سیل کر دیں گئیں ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہشت نگری پھاٹک کے قریب کارروائی کی گئی جس میں مضر صحت اور گلی سڑی مچھلیوں کے کاروبار میں ملوث 8 افراد گرفتار کیا گیا ۔

ادھر نوتھیہ اور تہکال میں کم عمر جانوروں کا مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 21 قصائیوں کو گرفتار کرکے دکانیں سیل کر دی گئیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر کی تصدیق کے بعد مضر صحت گوشت ضائع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین