• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی سے تعلق رکھنے والے شخص نے 5میٹر لمبا سیب کا چھلکا اتار کر سب کو حیران کردیا۔

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے 42سالہ زکی سینر کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے سیب چھیلتے ہوئے بغیر توڑے 5میٹر لمبا چھلکا اْتار کر دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

زکی نے انتہائی مہارت کے ساتھ صرف 6منٹ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے خوب داد دی۔

واضح رہے کہ زکی سب سے بڑے سیب کے چھلکے کا عالمی ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست بھی دے چکا ہے۔

تازہ ترین